
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے یا وہ زخمی ہیں تو بتائیں ریاست خود اُن کاعلاج کرائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا تھاکہ لاہور میں ان سے بات چیت ہوئی اور انہیں منع کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ یہیں پر محدود احتجاج کرلیں مگر اُنہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد میں امریکی کونصلیٹ جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ پُرتشدد احتجاج میں اب تک 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے اس دفعہ کسی کو عام معافی نہیں ملے گی، ریاست کا عزم ہے کہ یہ پاگل پن ختم کرناہے تو یہ ختم ہوگا۔







