
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک گھنٹےکے دوران افغان طالبان کی چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ ہوگئی۔ پاک فوج کی اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کےاہم کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسرپوسٹ میں بھی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا جہاں طالبان اور فتنہ الخوارج کےمتعدد کارندے ہلاک ہوگئے جبکہ ترکمان زئی ٹاپ پر چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیا گیا







