
ہلاک شدہ کارکنان کی لاشیں لینے کے لیے تحریک لبیک پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
تحریک لبیک پاکستان نے مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر ہونے والی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کارکنوں کی لاشیں لینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست میں وفاقی حکومت اور لاہور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے پیر کی صبح کیے گئے آپریشن میں پنجاب پولیس کے ایک ایس ایچ او ہلاک جبکہ 48 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پنجاب پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 17 اہلکار ایسے ہیں جنھیں گولیاں لگی ہیں۔







