تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

غزہ امن معاہدے میں بڑی کامیابی ، ثالث ممالک نے معاہدے پر دستخط کر دیے

تاریخ کا نا قابلِ فراموش دن ، غزہ معاہدے پر ثالث ممالک نے دستخط کر دیے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاہدے کو پوری دنیا کے لیے بہت بڑا دن قرار دیا، انہوں نے کہاکہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے کامیاب دن پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے، معاہدے کے لیے قطری امیر کی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر اردوان کا بھی شکریہ جن کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، صدر اردوان بہترین انسان ہیں، ان کی دوستی پر شکر گزار ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غزہ میں تعمیر نو کریں گے

جواب دیں

Back to top button