
تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی اور انکے چھوٹے بھائی انس رضوی کی موجودگی ایک معمہ بن گئی ہے ۔
۔
تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی اور اُن کے چھوٹے بھائی انس رضوی سمیت جماعت کی قیادت کے چند اراکین اِس وقت کہاں ہیں یہ بات معمہ بنی ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اور آئی جی پنجاب کے ترجمان کی جانب سے بھی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔
یاد رہے کہ پنجاب کے شہر مریدکے میں پیر کی علی الصبح پولیس اور سکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے تحریک لبیک کے ’غزہ مارچ‘ کے شرکا کو منتشر کر دیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کے مطابق ایک ایس ایچ او اور تین مظاہرین سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
تاہم اس احتجاج میں موجود سعد رضوی اور انس رضوی اس وقت کہاں ہیں، اس حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے جس کے باعث چہ میگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔







