
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران مختصر وقفے سے پیدا ہونے والے شور شرابے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ایوان میں نظم بحال کیا۔
بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ احتجاج کرنے والے رکنِ پارلیمنٹ ایمن عودہ تھے، جو بائیں بازو کے سیاسی اتحاد “حداش” سے تعلق رکھتے ہیں۔
کنیسٹ میں صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران اسرائیلی عرب رکنِ پارلیمنٹ ایمن عودہ نے انہیں روک کر فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
تقریر سے قبل عودہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ ایوان میں منافقت کی حد ہو گئی ہے۔ نیتن یاہو اور اس کی حکومت کو انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینیوں کے خون سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ میں یہاں صرف جنگ بندی اور مجموعی امن معاہدے کے احترام میں موجود ہوں۔







