
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا
پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہوگئیں، درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نےافغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے
بارامچاہ سیکٹر میں پاک فوج نے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ افغان فورسز کی شہیدان پوسٹ کو نقصان پہنچا اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
کرّم ایجنسی میں بھی افغان فورسز کی ایک اور چوکی تباہ کر دی گئی جبکہ پاکستانی فورسز نے افغان جنڈوسر پوسٹ بھی تباہ کر دی
لیو بند،قلعہ عبداللہ سیکٹر میں افغانی پوسٹ مکمل تباہ کردی گئی ہے۔
کنڑ میں بھی افغان پوسٹ تباہ کی گئی جس کے بعد افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کے بھاگ گئے







