تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

قیادت ہر صورت سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلی بنائے گی ، جنید اکبر

تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ جماعت کی قیادت ہر صورت سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلی بنائے گی۔

 

انھوں نے کہا کہ ’سہیل آفریدی کو جیسے ہی وزیر اعلٰی نامزد کیا تو اس کی کردار کشی شروع ہوگئی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ اس کا ماضی صاف ستھرا ہے۔ ہم سہیل آفریدی کو ہر صورت وزیر اعلٰی بنائیں گے۔ ہم پوری جماعت اس کے ساتھ ہیں۔

 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں ان عناصر کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ غلط فہمی میں نہ رہیں۔ ہم نے 8 فروری کو خیبرپختونخوا میں اپنے ووٹ کا تحفظ کیا تھا ہم آج اپنی حکومت کا بھی تحفظ یقینی بنائیں گے اس کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔‘

 

’صوبے میں وزیر اعلٰی تبدیل کرنا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔ صوبے کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے اور عمران خان کو صوابدید حاصل ہے کہ وہ جب مرضی تبدیلی کریں۔

جواب دیں

Back to top button