تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار شہید

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا تھا۔

 

ڈی ایس پی کے مطابق پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

 

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا

اسپتال ڈائریکٹر نے بتایا کہ 13 زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر لایا گیا۔

 

ڈی جی پبلک ریلیشنز کے پی نے بتایا کہ حملے کے وقت 200 پولیس جوان اور ریکروٹس کو ریسکیو کیا گیا، آپریشن میں ٹریننگ اسکول اور نادرا آفس کو کلیئر کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button