
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’فوج کا قانونی عمل منصفانہ ہے۔ اس پر بیانیہ بنایا جاتا ہے کہ فوج میں کسی کو سنوائی کا موقع نہیں دیا جاتا۔
یہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل آپ کے سامنے ہو رہا ہے یہ خود اس بات کی گواہی ہے کہ فوج میں کسی کے خلاف قانونی کارروائی میں استغاثہ، دفاع، گواہان، جرح، شواہد کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو تمام قانونی حقوق حاصل ہوتے ہیں، وہ اپنے لیے سول وکیل کر سکتے ہیں۔ ’یہ لیگل پراسس جاری ہے۔ یہ اپنے حتمی اور منصفانہ انجام تک پہنچے گا







