تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما کے نام ، ٹرمپ کے حصے کچھ بھی نہ آیا

نوبل کمیٹی نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینیزویلا کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والی رہنما ’ماریا کورینا مچاڈو‘ کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 

ماریا کورینا مچاڈو ایک معروف وینیزویلین سیاست دان، انجینئر اور جمہوریت کی علمبردار ہیں۔ انہوں نے طویل عرصے سے اپنے ملک میں انسانی حقوق، آزاد انتخابات اور جمہوری نظام کے قیام کے لیے آواز بلند کی ہے۔ آمریت کے دباؤ، سیاسی پابندیوں اور ذاتی خطرات کے باوجود انہوں نے جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی، جس کے اعتراف میں انہیں 2025 کا نوبل امن انعام دیا گیا

 

واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو

جواب دیں

Back to top button