
عالمی نوبیل امن انعام (Nobel Peace Prize) 2025 کے فاتح کا اعلان 10 اکتوبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں کیا جائے گا۔
نارویجین نوبیل کمیٹی جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 2 بجے نوبیل انعام برائے امن کا اعلان کرے گی۔ اس اعلان کو رواں سال دنیا بھر میں جاری تنازعات اور انسانی بحرانوں کے پیش نظر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس سال ایک ایسا انتخاب کر سکتی ہے جو عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام دے گا۔ عالمی سطح پر یہ قیاس آرائیاں بھی زوروں پر ہیں کہ کیا اس مرتبہ یہ انعام کسی غیر متوقع یا انتہائی متنازع شخصیت کو بھی دیا جاسکتا ہے؟







