تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہوگیا ، مصری میڈیا کا دعویٰ

غزہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق ہو گیا، جس کے بعد غزہ میں قائم اسرائیلی فوجی کیمپس ختم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

مصری میڈیا القاہرہ ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے سےنافذالعمل ہوگیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ غزہ جنگ بندی معاہدے کو اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیشرفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیرخارجہ بدر عبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے جہاں وہ غزہ کی صورتحال سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جنگ بندی آج شام اسرائیلی حکومت کی طرف سے معاہدےکی توثیق کے بعدنافذالعمل ہوگی ۔

جواب دیں

Back to top button