تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

تحریکِ لبیک کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان ، سکیورٹی ہائی الرٹ

تحریکِ لبیک پاکستان کی جانب سے ’لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ‘ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

تحریک لبیک پاکستان کا اسلام اباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔ اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں مزہبی جماعت کے کارکنان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ’بعض مقامات پر کارکنان کو حراست میں لیکر تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔‘

وفاقی دارلحکومت کے ساتھ جڑواں شہر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب تمام ہوٹل خالی کروا لیے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button