تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

حماس اور اسرائیل نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط ، غزہ میں خوشی کی لہر

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام مغوی بہت جلد رہا کر دیے جائیں گے اور اسرائیل اپنے فوجیوں کو ایک طے شدہ حد تک واپس بلا لے گا۔

یہ ایک مضبوط، پائیدار، اور دائمی امن کی جانب پہلا قدم ہوگا۔ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ عرب اور مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے ایک عظیم دن ہے اور ہم قطر، مصر، اور ترکی کے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمارے ساتھ مل کر اس تاریخی اور بے مثال عمل کو ممکن بنایا۔‘

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد حماس کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا کہ جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

حماس نے ساتھ ہی صدر ٹرمپ اور شامل ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کریں۔

*غزہ میں خوشی کا سماں*

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے رہائشی امن معاہدے کے اعلان کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے ۔
خان یونس کے رہائشی رضوان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آج صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ جنگ ختم ہو گئی۔ ہے ہم بہت خوش ہیں کہ جنگ رک گئی ہے، یہ ہمارے لیے ایک خوشی کی بات ہے اور ہم اپنے بھائیوں اور اُن سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے خواہ زبانی طور پر ہی سہی، جنگ روکنے اور خونریزی بند کرنے میں کردار ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button