
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پنڈی میں ہوئی۔
کور کمانڈر کانفرنس میں دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
جس میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر بھی زیر غور آئے ۔
فورم نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور متعلقہ یو – این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےحقِ خودارادیت تسلیم کرنے پر زور دیا جبکہ کور کمانڈر کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کےلیےانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
فورم نے پاکستان کا اصولی مؤقف دہرایاکہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف دو ریاستی فارمولے میں ہے، 1967 سےقبل کی سرحدوں کے مطابق آزادفلسطینی ریاست کاقیام اورالقدس دارالحکومت ہونا چاہیے ۔







