
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پنڈی میں ہوئی۔
فلیڈ مارشل کی ہونے والی زیر صدارت کانفرنس میں فورم نے پاکستان ، سعودی عرب دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے پاکستان ، سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم کیا۔
پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، معاہدے کا مقصد بیرونی جارحیت کےخلاف مشترکہ دفاعی تعاون کوفروغ دیناہے۔
پاکستان سعودی عرب معاہدہ دوطرفہ باہمی احترام،مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور معاہدہ خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔







