تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 11 جوان شہید متعدد دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button