
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع ستابور میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
میراج نامی شخص نے عوامی شکایتی پروگرام کے دوران ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس پروگرام میں عام طور پر لوگ بجلی، پانی، سڑکوں اور راشن کارڈ جیسی شکایات پیش کرتے ہیں ۔
میراج نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی رات کے وقت سانپ بن جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی بیوی نے اسے ایک بار کاٹ بھی لیا تھا اور وہ کئی بار رات کے وقت جاگ کر مزید حملوں سے بال بال بچا ۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کو سیکورٹی فراہم کی جائے جبکہ ان کی جان خطرے میں ہے ۔







