تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

گریٹا تھنبرگ کا یونان میں پرتپاک استقبال

سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ اسرائیل کی جانب سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد یونان پہنچی ہیں جہاں ایک اجتماع نے ان کا استقبال کیا۔

 

گذشتہ ہفتے گریٹا گلوبل صمود فلوٹیلا کے ہمراہ سمندری راستے سے غزہ کی جانب روانہ ہوئی تھیں مگر ان سمیت سینکڑوں افراد کو اسرائیلی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

 

گریٹا تھنبرگ اور دیگر کارکنان کا ایتھنز میں فلسطین حامی اجتماع نے استقبال کیا۔ کئی لوگوں نے فلسطینی پرچم تھام رکھا تھا۔

 

ایتھنز میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ غزہ میں ’قتل عام جاری ہے۔‘

 

انھوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ’اصل دباؤ‘ ڈالا جایا۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی حکومتیں غزہ میں ہلاکتیں روکنے کے لیے ’کم از کم اقدام کرنے میں بھی ناکام رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button