تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلومبرگ کو انٹرویو: "پاک-بھارت معرکے میں پاکستان کا کوئی طیارہ گرا نہیـں، بھارت کے سات طیارے تباہ ہوئے”

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارتی معرکے میں پاکستان کا کوئی طیارہ گِرا نہیں جبکہ بھارت کے سات طیارے تباہ ہوئے۔

 

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی حکمتِ عملی مؤثر رہی اور اس میں کارگر پلیٹ فارمز اور مقامی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا۔ ان کی زبان میں، "ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں، چاہے وہ مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی”۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں ملوث نہیں اور دفاعی اعداد و شمار یا حقائق کو چھپانے کی کوشش نہیں کرتا۔ ان کے مطابق پاکستان کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں کم ہے اور وسائل محدود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات ہے اور یہ وہی عدد ہے جس کا ذکر امریکی صدر نے پچھلے ہفتے اپنی تقریر میں کیا تھا۔

 

انٹرویو میں پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ انہیں معرکے میں موثر پایا گیا۔

جواب دیں

Back to top button