
گاؤں سلطان کوٹ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس متاثر ہوئی اور اس کے 4 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو متاثرہ ریلوے ٹریک سے شواہد اکھا کر رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں







