تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

نسیم وکی نے اسٹیج ڈانسرز کی دردناک حقیقت بےنقاب کردی

پاکستان کے مایہ ناز سٹیج پرفامر نسیم وکی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ۔

 

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے سٹیج ڈانسرز کی مجبوریوں اور درد ناک حالات جیسے موضوعات کو زیر بحث بنایا۔

 

تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ نسیم وکی نے کہا کہ لوگ صرف اسٹیج پر دکھائی دینے والی فحاشی کو دیکھتے ہیں، مگر ان فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بےخبر رہتے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر اسٹیج ڈانسرز اور ان کے پسِ منظر میں کام کرنے والے نوجوان لڑکے انتہائی پسماندہ اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، کئی افراد اپنے بیمار والدین، کینسر جیسے امراض کے شکار گھر والوں یا بڑے خاندان کا خرچ اٹھانے کے لیے مجبوراً یہ کام کرتے ہیں۔

 

نسیم وکی کے مطابق لوگ نہیں جانتے کہ ان لڑکیوں کے حالات کیا ہیں، آخر ایک لڑکی کیوں اس طرح اسٹیج پر رقص کرے گی، اگر اس کے پیچھے کوئی بڑی مجبوری نہ ہو؟

جواب دیں

Back to top button