تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

خلیل الحیا کی قیادت میں حماس کا وفد مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گیا

اتوار کی شام فلسطینی تنظیم حماس کا ایک وفد اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات چیت کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے۔

اس وفد کی سربراہی حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیا کر رہے ہیں جو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں بچ گئے تھے

جواب دیں

Back to top button