
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ برینڈن بیچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر سکے کی تصاویر کے ردعمل میں کہا کہ، “یہاں کوئی جعلی خبر نہیں ہے۔ یہ ابتدائی ڈرافٹس امریکا کی 250ویں سالگرہ اور @POTUS کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے حقیقی ہیں۔
ابتدائی خاکوں میں سکے کے اگلے حصے پر ٹرمپ کا سائیڈ پروفائل دکھایا گیا ہے، جس کے اوپر ’لبرٹی‘، نیچے ’اِن گوڈ وی ٹرسٹ‘ درج اور ساتھ ہی 1776 اور 2026 کے سال درج ہیں۔
سکے کے پچھلے حصے پر بٹلر، پنسلوانیا میں قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ کی مکا لہراتے ہوئے مشہور تصویری ڈیزائن موجود ہے، جس کے پیچھے امریکی پرچم لہرا رہا ہے اور اوپر فائٹ فائٹ فائٹ درج ہے۔
https://x.com/TreasurerBeach/status/1974156375891804229?t=dddKdy-V5zIKTXsVz4u3-w&s=19
لیکن واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق کسی موجودہ یا زندہ سابق صدر کی تصویر سکے پر دکھانا ممنوع ہے۔ امریکی قانون کے مطابق اس ذیلی دفعہ کے تحت جاری کردہ کوئی سکا کسی زندہ سابق یا موجودہ صدر کی تصویر نہیں رکھ سکتا، اور نہ ہی کسی مرحوم صدر کی وفات کے بعد دو سال کے اندر اس کی تصویر شامل کی جا سکتی ہے۔







