
لاہور میں قومی سیکیورٹی اور جنگی کورس کے شرکاء سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا۔
خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔







