
جب غاصب اسرائیلی فوجیوں نے خوراک اور ادویات غزہ لے جانے والے غلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر دھاوا بولا تو دنیا بھر میں کروڑوں لوگ آن لائن ان مناظر کو براہِ راست دیکھ رہے تھے۔
ان ویب ڈویلپرز نے فلوٹیلا کی ویب سائٹ پر لائیو کیمرے کے ذریعے حملے کی ویڈیوز نشر کیں، اور جیسے جیسے اسرائیلی فوج کشتیوں پر قابض ہوتی گئی، ویڈیوز اور اپ ڈیٹس بھی ساتھ ساتھ پوسٹ کی جاتی رہیں۔
محض دو دن میں ویب سائٹ پر پچاس لاکھ سے زائد لوگ آئے، بدھ کو ڈھائی ملین اور جمعرات کو ساڑھے تین ملین لوگوں نے ویب سائٹ وزٹ کی۔
گلاسگو کی کمپنی ”ریکٹینگل“ کی شریک ڈائریکٹر لِزی میلکم کے مطابق ’وزیٹرز کی اتنی بڑی تعداد میں کسی ویب سائٹ پر کبھی نہیں دیکھی گئی ۔







