
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ پر ردعمل دے دیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حماس امن معاہدے پر بڑی حد تک راضی ہے ۔
حماس کے ردعمل کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روک دینی چاہیے تاکہ یرغمالیوں کو فوری اور محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے، کیونکہ موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت مذاکرات کی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاملہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں طویل عرصے سے مطلوب امن قائم کرنے کا ہے۔








