تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کشمیری بہن بھائیوں کے محافظ تھے اور رہیں گے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آنا خوش آئند ہے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا سازشیں اور افواہیں آخرکار دم توڑ گئیں، تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے

 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سےگزارش ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سےگریز کریں، پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

 

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے کئی سیشن کیے اور بالآخر رات گئے فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا

جواب دیں

Back to top button