
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ڈاکٹر شمع جونیجو کے متعلق گفتگو کی ۔
گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے طنزیہ کہا کہ "بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظر آتی ہے ”
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں جو وفد جاتا ہے وہ وزیر خارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ دوسرا وفد وزیراعظم کا ہوتا ہے یہ محترمہ اس کا حصہ تھیں، وزیراعظم کے ساتھ ان کا بہت سا اسٹاف ہوتا ہے ۔







