تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسحاق ڈار نے سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسئلہ غزہ۔ پر اظہار خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر رہا ہے، لوگ بھوک اور محاصرے سے مر رہے ہیں اور عالمی ادارے وہاں امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک جنگ بندی اور تعمیر نو پر زور دے رہے ہیں، اور مسئلہ فلسطین پر وہی مؤقف رکھتے ہیں جو قائداعظم نے اپنایا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صمود فلوٹیلا میں پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد بھی موجود تھے اور اسرائیلی فوج نے 22 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اسرائیل سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button