میری بیٹی کو فلم میں نہ لیں ورنہ ۔۔۔ رانی مکھرجی کی والدہ نے فلم پروڈیوسر کو کیوں منع کیا ؟

بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے بتایا ہے کہ پہلے میری والدہ کرشنا مکھرجی فلموں میں میرے کام کرنے کے حق میں تھیں، تاہم میرا اسکرین ٹیسٹ دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا تھا۔
اداکارہ نے اپنی ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کرشنا مکھرجی نے میری 1996ء کی ڈیبیو فلم ’راجہ کی آئے گی بارات‘ کے اسکرین ٹیسٹ کے بعد ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر سلیم اختر سے کہا تھا کہ میری بیٹی کو فلم میں نہ لیں کیونکہ اس سے ان کی فلم برباد ہو جائے گی اور انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ رانی مکھر جی نے اشوک گائیکواڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راجہ کی آئے گی بارات‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، فلم میں موہنیش بہل، شاداب خان اور گلشن گروور بھی تھے، فلم میں رانی نے مالا کا کردار ادا کیا، جو ایک نوجوان ٹیچر تھی جس کی ایک امیر لڑکے راج (شاداب) سے شادی ہو جاتی ہے







