تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ٹرمپ منصوبہ قبول نہیں، JUI، جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ، جماعت اسلامی اور متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم ) نے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے 20نکاتی امن منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

 

 

جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ پاکستان واحد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے، آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ منصوبہ دراصل بدنام زمانہ "ڈیل آف سنچری” ہی کی نئی شکل ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

Back to top button