تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت عوامی امنگوں کی عکاس ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی شہریوں کی شرکت پاکستانی عوام کے امن پسند جذبے اور انسانی ہمدردی کی ترجمانی کرتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے مشتاق احمد خان، مظہر سعید شاہ، وہاج احمد، ڈاکٹر اسامہ ریاض، اسماعیل خان، سید عزیز نظامی اور فہد اشتیاق سمیت تمام شرکا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام انصاف کے لیے جدوجہد اور ضرورت مندوں کی مدد کے پاکستانی عزم کی جھلک ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ حکومت اپنے شہریوں کی فوری اور محفوظ واپسی کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے اور ان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ کے لیے امداد لے جانے والا فلوٹیلا اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تمام مسافروں کو اسرائیل منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں سے انہیں یورپی ممالک واپس بھیجا جائے گا۔ فوجی کشتیوں نے رات گئے فلوٹیلا کا محاصرہ کرتے ہوئے بعض کشتیوں پر پانی کی توپیں بھی چلائیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس فلوٹیلا میں تقریباً 500 افراد شامل ہیں جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button