تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مسکراہٹ کا عالمی دن 3 اکتوبر جمعہ کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن جمعہ کو منایا جائے گا جس کا مقصد دلوں میں پائی جانے والی کدورتوں کا خاتمہ، انسانیت کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں میں کمی، ماحول کی گھٹن کو دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احساس کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دکھوں کو بانٹنا بھی ہے۔اس موقع پر چہروں پر مسکراہٹ سجانے کی اہمیت کو اجاگر کیاجاتا ہے۔مسکراہٹ کا عالمی دن 1987 سے ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ اکتوبر کے پہلے جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایا جاتاہے مسکراہٹ کا عالمی دن ایسے ادا کاروں کی یاد میں بھی منایا جاتاہے جنہیں ان کے سمائلی فیس کی وجہ سے مسکراہٹ والے چہرے کا خطاب ملا تھا۔ ماہ اکتوبر کے پہلے جمعے کو دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کر رہے ہیں،ماہرین بہت عرصہ قبل آگاہ کرچکے ہیں کہ ہنسنے، مسکرانے اور خوش رہنے کا تعلق ہماری اچھی صحت سے بھی ہے اور یہ ہماری جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ ہنسنا مسکرانا ہماری صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ورزش کرنا، یا صحت مند غذا کھانا۔تو آج کے دن جب آپ سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنے کے لیے مسکرائیں گے، یا اپنے کسی ساتھی سے مسکرا کر ملیں گے تو دیکھیں کہ آپ کو کیا کیا فوائد حاصل ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button