
گزشتہ ماہ 23 ستمبر کی علی الصبح راجکماری نے گھر پر بچے کو جنم دیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد والدین نے نومولود کو جنگل میں لے جا کر پتھر کے نیچے دبا دیا
لیکن راجکماری نے ایسا کیوں کیا ؟
دراصل پس منظر کچھ یوں ہے کہ بھارت میں سرکاری نوکری کے قوانین کے تحت دو سے زائد بچوں پر پابندی ہے، اسی خوف نے والدین کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔
بابلو داندولیہ نامی سرکاری استاد اور اس کی اہلیہ راجکماری داندولیہ اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کے بعد خوف زدہ تھے کہ کہیں یہ حقیقت اِن کی ملازمت کے خاتمے کا باعث نہ بن جائے ۔
صبح کے وقت گاؤں کے کچھ لوگ جب جنگل کی جانب سے چہل قدمی کے لیے گئے تو اِنہیں رونے کی آواز سنائی دی، پہلے اُنہوں نے سمجھا کہ شاید کوئی جانور ہے لیکن قریب جانے پر دیکھا کہ ننھے ہاتھ پیر پتھر کے نیچے دبے ہیں، گاؤں والوں نے فوراً پتھر ہٹایا اور بچے کو بچا لیا۔
پولیس نے بچہ زندہ درگور کرنے کے جرم میں دونوں میاں بیوی پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔







