
"عالمی قافلہ صمود” جسے انگریزی میں گلوبل صمود فلوٹیلا اور عربی میں اسطول صمود عالمی ( عالمی قافلہ استقامت) کہا گیا ہے۔
یہ بین الاقوامی شہری قیادت میں بحری مہم ہے جو 2025ء کے وسط میں شروع ہوئی۔
اس کا مقصد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے کو توڑنا ہے۔
اس کے نام کے معنی یوں ہیں ”صمود“ عربی لفظ سے لیا گیا ہے، جس کے معنی ’ثبات ، استقامت‘ یا ’مزاحمت‘ کے ہیں۔
فلوٹیلا میں 50 سے زائد جہاز اور 44 سے زائد ممالک کے ہزاروں افراد شامل ہیں، جو اسے شہری قیادت میں سب سے بڑا بحری قافلہ بناتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کو اسرائیلی فوج نے بحری قزاقوں کے انداز میں گھیرے میں لینے کے بعد کارکنان کو زیر حراست لے لیا گیا ہے ۔







