
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے اور حکام کو احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ’پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔‘
یاد رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ گذشتہ تین روز سے احتجاج کر رہی ہے۔ بدھ کے روز مظاہرین اور پولیس میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوئے تھے جبکہ ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ اس جھڑپوں میں دو مظاہرین بھی ہلاک ہوئے ہیں







