تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملےکی مذمت

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بےبس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔

 

انہوں نے ان تمام کارکنان کی فوری رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ یہ امداد مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کو فوری روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی کشتیوں نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل گلوبل فلوٹیلا کو گھیرے میں لیا اور کئی کشتیوں پر پانی کی توپیں چلا دیں اور کارکنان کو زیر حراست لے لیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button