تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکارپاکستان

پیرس فیشن ویک میں ایشوریا کا جادو ، ہیروں سے جڑا ہوا لباس زیب تن کیا

51 سالہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنے منفرد لباس سے مداحوں کے دل جکڑ لیے ۔

آئیے جانتے ہیں کہ اس لباس میں ایسا کیا منفرد ہے ؟

اس لباس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیرے کی کڑھائی والے کف، ڈائمنڈ اسکالپ ڈیزائن، ٹسل ڈراپ اور ہیروں سے مزین بروچز شامل تھے، جو اس شو کی شان بڑھانے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے تھے۔

شیروانی میں بند کالر، ہیرے جڑے بٹن، پیڈڈ شولڈر اور لمبی آستینوں کے ساتھ سائیڈ اور فرنٹ سلیٹس دیے گئے تھے، جبکہ فلیئرڈ پینٹس نے اس کا اسٹائل مزید دلکش بنا دیا۔ اس کے ساتھ ایشوریا نے ہائی ہیلز، ڈائمنڈ اسٹڈز انگوٹھی پہن رکھی تھی ۔

جواب دیں

Back to top button