تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر گھر میں گھس کر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، لڑکا زخمی

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق اور لڑکا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقتولہ اور زخمی لڑکے سے تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔

جواب دیں

Back to top button