
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1کنواں سے یومیہ 2 کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ دریافت سے یومیہ 690 بیرل خام تیل حاصل ہو گا، بترسِم ایسٹ-1 کنواں کی کھدائی 30 جون 2025 کو شروع کی تھی۔
کنواں 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔







