
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے لیے امداد لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ہائی رسک زون میں داخل ہونے پر اسرائیلی بحری جہازوں نے بیڑے کی دو مرکزی کشتیوں کا گھیراؤ کیا اور ان کے کمیونیکیشن آلات کو جام کر دیا ہے ۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے kan کے مطابق اسرائیل بیڑے کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے ۔







