تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں 15 سالہ مدیحہ بی بی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں 15 سالہ مدیحہ بی بی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس محمد اعظم خان نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے لیکن قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر میں شادی جرم ہے۔

فیصلے کے مطابق مدیحہ بی بی نے عدالت اور کرائسز سینٹر دونوں جگہ یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ والدین کے پاس نہیں جانا چاہتی بلکہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ عدالت نے اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ نکاح نامے میں دلہن کی عمر تقریباً 18 سال درج کی گئی جبکہ نادرا ریکارڈ کے مطابق اس کی اصل عمر 15 سال ہے

جواب دیں

Back to top button