تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے، عظمیٰ بخاری

پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوف محسوس ہوتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو وہ ضرور لیں گے، لیکن جب سیاست کی جاتی ہے تو یہ رویہ درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے، تو پھر زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا مداخلت یا سیاست کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ تمام سیلاب متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔ سندھ میں جب سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، لیکن آج پیپلز پارٹی الزام تراشی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کا مقابلہ ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ملک میں استحکام اور آگے بڑھنے میں معاون ہے اور ہم اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button