
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ پہلے یہ 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ یکم اکتوبر سے نافذالعمل ہوگا اور آئندہ 15 دن تک برقرار رہے گا۔







