تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی ، وزارت خارجہ قطر

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے دوحہ پر حالیہ حملے پر معافی مانگی ہے جس میں قطری شہری بدرالدوسری شہید ہوئے تھے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم کو فون کر کے معافی مانگی۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے قطر کی خودمختاری کو دوبارہ نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا جبکہ امریکی صدر نے بھی یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں اسرائیل کی جانب سے قطر پر کوئی جارحیت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button