تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

روس کی یوکرین پر مسلسل 12 گھنٹے بمباری ، کیا نقصان ہوا ؟

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین پر مسلسل 12 گھنٹوں تک جاری رہنے والی روسی بمباری کی مذمت کی ہے۔

زیلنسکی کے مطابق بمباری سے چار ہلاکتیں دارالحکومت کیئو میں ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صدر زیلنسکی کے مطابق روس کی جانب سے 12 گھنٹوں کے دوران 600 ڈرونز اور درجنوں میزائل داغے گئے جن کے ذریعے یوکرین کے سات علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو لڑائی اور قتل و غارت جاری رکھنا چاہتا ہے، لہذِا یوکرین، روس کے ان حملوں کا جواب دے گا۔
یوکرین کے وزیر دفاع ایگور کلیمینکو نے کہا کہ حملے سے ملک بھر میں کم از کم 100 سویلین سائٹس کو نقصان پہنچا ہے اور کئی محلے کھنڈر بن کر رہ گئے ہیں

جواب دیں

Back to top button