
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ’چاہے خارجہ پالیسی ہے، جنگ ہے، اقتصادی پالیسی ہے یا آئی ایم ایف ہے، ہر بات پر ہم مشاورت کرتے ہیں اور ہم ایک پیج پر ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت، اداروں اور عسکری قیادت کے درمیان ایسا ہی تعاون مستقبل میں بھی جاری رہا تو پاکستان اوج ثریا پہ پہنچ جائے گا







