
لندن میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین ہے غزہ پر حالیہ اجلاس کا مثبت نتیجہ جلد سامنے آئے گا۔ صدر ٹرمپ نے غزہ پر اجلاس کی صدارت کی، پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اور مصر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر جنرل اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائی، اقوام متحدہ میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جنرل اسمبلی کے فورم پر بھرپور آواز اٹھائی







